01:59 pm
 وزیرخزانہ پنجا ب ہاشم بخت نے اپنی ہی ملز کو 45 کروڑ کی سبسڈی دی،

وزیرخزانہ پنجا ب ہاشم بخت نے اپنی ہی ملز کو 45 کروڑ کی سبسڈی دی،

01:59 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ پنجا ب ہاشم بخت نے اپنی ہی ملز کو 45 کروڑ کی سبسڈی دی، وفاقی حکومت کی بجائے پنجاب سے سبسڈی کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیسے ہوا؟ اسد عمر کو بتانا چاہیے کہ کن لوگوں نے سبسڈی نہ دینے پر وزارت سے ہٹوا دیا۔ انہوں نے چینی اورآٹے بحران کی رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وفاقی سطح پر سبسڈی دینے کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیا جاتا ہے، 
ای سی سی کے بغیر سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سبسڈی نہیں دے رہا، لیکن اگر صوبے سبسڈی دینا چاہتے ہیں تو اپنی اپنی ملز کو دے دیں۔اس فیصلے کو بنیاد بنا کر سبسڈی کا معاملہ پنجاب کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ پنجاب کا وزیرخزانہ ، وفاقی وزیر خسروبختیار کا بھائی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو عمران خان کی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس کا فیصلہ ملا، جس پر ہاشم بخت نے سبسڈی دینے کا آغاز کیا۔اڑھائی ارب کی سبسڈی کی رقم میں تین لوگوں نے آپس میں بانٹا۔ جہانگیرترین نے 56 کروڑ روپے لیے، لیہ کے شمیم نے 40 کروڑ روپے لیے۔ خسروبختیار کے رشتے دار شہریار کو 45 کروڑ روپے دئے گئے۔یعنی ہاشم بخت نے اپنی ہی ملز کو سبسڈی دی۔ نوازلیگ کے سابق ایم پی اے 14کروڑ لے اڑے۔ اصل میں یہ سارا فیصلہ کابینہ کا ہے، کیونکہ اگر اس پر فیصلہ کیا گیا کہ کاروائی کی جائے تو پھر وفاقی حکومت کو اپنے خلاف خود کاروائی کرنا پڑے گی۔ہاں وزیراعظم کاروائی صرف چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کرسکتے ہیں کہ قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں۔یہ موقع پر ہے کہ اسد عمر کو اب بتانا چاہیے کہ جب وہ سبسڈی نہیں دے رہے تھے تو ان کو کیسے ہٹایا گیا، اور حفیظ شیخ کو لایا گیا۔ ان کو بتانا چاہیے کہ کون کونسے لوگ سبسڈی مانگ رہے تھے۔ ان کی یہ بھی بتانا چاہیے کہ کس طرح وفاقی حکومت کی بجائے پنجاب حکومت سے سبسڈی دلوائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا