02:00 pm
 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے،اسد عمر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے،اسد عمر

02:00 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا جس طرح پھیل رہا ہے، اس سے موجودہ نظامِ صحت کم پڑ سکتا ہے، ہسپتالوں کو براہ راست سامان کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ بندشوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بندشیں نہ ہوتیں تو کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل سکتا تھا.
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج نہیں بتا سکتے کہ 14 تاریخ کے بعد بندشیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی، اس بارے میں فیصلہ اگلے چند دنوں میں کر لیں گے‘ منفی معاشی اثرات سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اڑھائی گنا اضافہ ہوا ہے. اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بندشوں کے باعث منفی اقتصادی اثرات پڑ رہے ہیں، تمام سماجی کارکنوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جن سے امیر اور غریب دونوں ہی متاثر ہورہے ہیں.انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار سست ہے جو حوصلہ افزا بات ہے پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہی اس وبا سے مقابلے کا واحد طریقہ ہے تاہم بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے طبی عملے کو حفاظتی سامان کی براہ راست فراہمی پر غور کیا جارہا ہے حالیہ دنوں میں ملک کی کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے متعلق حکومتی تجاویزپرعمل کررہی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہے ہیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آئندہ دنوں میں صحت کے نظام کا امتحان بھی بن سکتا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں اسدعمر نے کہا کہ کورونا کے اقتصادی اثرات سے امیراورغریب دونوں متاثرہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کی استعداد کار کے ساتھ ساتھ ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں. وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا.

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا