03:02 pm
کونسا عہدہ،کیسا عہدہ،جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں، پی ٹی آئی رہنماء نےقوم کوسرپرائز دے دیا

کونسا عہدہ،کیسا عہدہ،جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں، پی ٹی آئی رہنماء نےقوم کوسرپرائز دے دیا

03:02 pm

لاہور( نیوز ڈیسک) ابھی کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی کہ آٹا بحران کی رپورٹ آنے کے بعد سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایکشن بھی شروع ہو گئے ہیں ۔سینئر سیاستدان اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین کےعہدے سے ہٹا دیا گیا۔تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق بھی کر دی ہے۔جب کہ ش
جہانگیر ترین نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر الزامات عائد کیے ہیں۔جہانگیر ترین نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے دفاتر سے ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔ تاہم اب اس خبر پر جہاانگیر ترین نے بھی خاموشی توڑ دی اور حیران کن رد عمل دے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ خبریں چل رہی ہیں مجھےچیئرمین ٹاسک فورس برائےزراعت کےعہدےسےہٹادیاہے، ٹاسک فورس برائےزراعت کاکبھی چیئرمین نہیں رہا،کیاکوئی نوٹی فکیشن دکھاسکتا ہے، خدارا لوگوں کو گمراہ نہ کریں اور ان تک اصل حقائق پہنچائیں۔

تازہ ترین خبریں