08:48 pm
چین سے آئی ماہرین کی ٹیم نے کورونا پر قابوپانے کیلئے اپنے تجربات بتادیئے

چین سے آئی ماہرین کی ٹیم نے کورونا پر قابوپانے کیلئے اپنے تجربات بتادیئے

08:48 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا گیا۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے ایس او پیز کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 
حکومت کے اقدامات بارآور ثابت ہوںگے۔ پنجاب کے عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔ چینی ڈاکٹروں کی جانب سے کرونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کرونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کرونا سے بچاؤ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے چین کا ماڈل دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔ چین نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے مشورہ دیا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم ازکم جگہ پر روکا جائے۔ چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی نے کہا کہ گرمی میں بھی کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ چینی وفد نے کہا کہ سماجی فاصلے کرونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کم ازکم 28دن کیلئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کرونا وائرس کے متاثرہ مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے ہسپتال یاقرنطینہ مرکز میںرکھنا زیادہ بہتر ہے۔ مریض کی جان بچانے کیلئے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہوا ہے۔ متاثرہ مریض کیلئے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا۔ زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں جبکہ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کیلئے کرونا وائرس خطرناک ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ایل ڈی اے آفس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلی نے ایل ڈی اے کی طرف سے پودوں کی افزائش کی نگرانی کے لیے تیار کی جانیوالی موبائل ایپلی کیشن ’’گو گرین‘‘ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گو گرین‘‘ موبائل ایپلی کیشن ایل ڈی اے کا احسن اقدام ہے۔ ’’گو گرین‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں لگائے پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اپنے کنٹرولڈ ایریا میں 15 اپریل تک تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر