11:15 am
ایف اے ٹی ایف جون میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا

ایف اے ٹی ایف جون میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا

11:15 am

اسلام آباد(آن لائن)منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 21 سے 26 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں پیرس سے تعلق رکھنے والے مالیاتی جرائم کے اس عالمی واچ ڈاگ نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خلاف 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کیلیے 4 ماہ کا اضافی وقت دیا تھا جس میں اس وقت پاکستان 14 پر عمل کرچکا تھا جبکہ 13 پر عمل کرنا باقی تھا۔اس حوالے سے ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے
بتایا کہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ 21 سے 26 جون تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے ایف اے ٹی ایف اور یوریشین گروپ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں لیے گئے جائزے کی بنیاد پر اکتوبر میں اس بات کا اعلان ہوگا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے یا نہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لییلگائے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ ایکشن پلان پر عمل کرنا اب بھی باقی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ فروری میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ایک وسیع البنیاد حکمت عملی اپنائی ہے اور اس میں تیزی سے پیش رفت حاصل کررہا ہے۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے رواں برس 21 فرروی کو اعلان کیا تھاکہ پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کے لیے دی گئیں تمام ڈیڈ لائنز ختم ہوگئی ہیں اور اب تک صرف 14 نکات پر عملدرا?مد ہوا جبکہ 13 اہداف اب بھی باقی ہیں۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر سختی سے زور دیا تھا کہجون 2020 تک تمام ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا جائے ورنہ اسے بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی اے کے پلانری گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے عمل میں پائی گئی ’اسٹریٹجک خامیوں‘ کی بنا پر جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا تھا۔اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو رواں برس فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مہلت دی تھی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مکمل خاتمے کے لیے اسلام آباد کو مزید اقدامات لینے کی ہدایت کی تھی جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خطرات کے حل میں کارکردگی کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں جنوری میں بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی فہرست فراہم کی تھی

تازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے  امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

 ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا