07:55 pm
کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ، پاکستان کا وہ اہم علاقہ جہاں 2دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ، پاکستان کا وہ اہم علاقہ جہاں 2دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

07:55 pm


اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ، پاکستان کا وہ اہم علاقہ جہاں 2دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔۔۔گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، فیصلہ کرونا وائرس کیسز کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث کیا گیا، جمعرات اور جمعہ کے روز صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں منگل کو کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔ گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔ اسی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوگ لاک ڈاون پابندی پر زیادہ عملدرآمد نہیں کر رہے، اسی باعث گلگت میں 2 دن کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو جمعرات اور جمعہ کے روز لگایا جائے گا۔ اس دوران صف چند گھنٹوں کیلئے کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 4200 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور 61 افراد انتقال کر چکے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 2108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 افراد انتقال کر چکے۔ سندھ میں 1 ہزار سے زائد کیسز اور 20 اموات، خیبرپختونخواہ میں 527 کیسز اور 17 اموات، بلوچستان میں 210 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد میں 83 کیسز اور 1 موت، اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، تاہم لوگوں کی جانب سے حکومتی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، اسی باعث حکام مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں