08:37 pm
ن لیگ کا 6 میں سے 3 باغی ارکان اسمبلی کو معافی دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا 6 میں سے 3 باغی ارکان اسمبلی کو معافی دینے کا فیصلہ

08:37 pm

لاہور(آن لائن )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 6 لیگی باغی ارکان اسمبلی میں سے 3 کو مسلم لیگ ن نے معافی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصل خاں نیازی، چودھری ارشد علی، اظہر عباس کے پارٹی قیادت سے پس پردہ رابطے کام کرگئے، تینوں ارکان اسمبلی کی معافی تلافی ہوگئی جبکہ نشاط ڈاہا، مولانا غیاث الدین اور چودھری اشرف انصاری کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے جن چھ اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر ملاقات کی تھی، پارٹی قیادت کی ہدایات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے،
ان میں سے تین ارکان پنجاب اسمبلی، محمد فیصل خاں نیازی، چودھری ارشد علی، اظہر عباس کے شو کاز نوٹسز کے جوابات میں پیش کئے گئے عذر کو تسلیم کرتے ہوئے معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ کے لئے احتیاط کرنیکی بھی ہدایات کی جائیں گی۔اس حوالے سے پارٹی قیادت کی جانب سے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ان ارکان کے اپنی اسمبلی رکنیت بچانے کے لئے پس پردہ رابطے کام آگئے۔ لیگی ذرائع کے مطابق جیسے ہی کورونا وبا کا خاتمہ ہوگا مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 6 باغی ارکان میں سے 3 ارکان اسمبلی کے خلاف اپنی کارروائی عمل میں لائے گی جبکہ 3 ارکان اسمبلی کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا جائے گا۔جن 3 ارکان کو معافی دی جائے گی انہوں نے شوکاز نوٹس کے جواب میں تحریر کیا کہ ہمیں جب وزیر اعلیٰ کے پاس لے جایا گیا تو حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں سمیت دیگر کا لالچ دیکر لے جایا گیا لیکن جب ہم وہاں پہنچے تو ہمارے ترقیاتی کام وہیں رہ گئے اور وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہماری تصاویر بنا کر میڈیا میں چلا دی گئیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب