12:16 pm
افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمان کون ہیں اور پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟

افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمان کون ہیں اور پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟

12:16 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ، ایسے وقت میں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن محاز  پر موجود ہیں۔پاکستان میں بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف حفاظتی سامان کی قلت کے باجود اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمان کا شمار بھی ایسے ہی ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو  وبا کے خلاف جنگ میں موجود ہیں اور پاکستان میں راولپنڈی کےایک اسپتال میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)  یورپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر سلیمہ رحمان کو اس مشکل وقت میں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔یو این ایچ سی آر نے ڈاکٹر سلیمہ کی اسپتال میں کام کرتے ہوئے ان کی تصویر پوسٹ کی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق سلیمہ کی عمر جب 13 برس تھی تو ان کے والد افغانستان سے پاکستان آگئے تھے اور تب سے وہ پاکستان کے شمال مغرب میں مہاجر کیمپ میں ہی پلی بڑھیں جبکہ انہوں نے تمام تر مشکلات کو شکست دیتے ہوئے تعلیم حاصل کی اور ڈاکٹری کا مقدس پیشہ اپنایا۔سلیمہ نے بتایا کہ ان کے والد دن میں کیلے فروخت کرتے تھے جبکہ رات میں قالین بُننے کا کام کرتے تھے تاکہ ان کی بیٹی کا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا ہوسکے۔سلیمہ نے اپنی محنت کی بدولت حکومت پاکستان سے اسکالرشپ حاصل کی اور ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 204 ہوچکی ہے جن میں سے 61 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے دوران 2 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ایک رکن بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکا ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں