02:33 pm
 وفاقی حکومت کا ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ

02:33 pm


 لاہور (آن لائن)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی
۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس رعایات کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جس کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں کو آٹے، گھی، کوکنگ آئل، دالوں، چینی، خشک دودھ، نمک، ہانڈیوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات، اور چائے فراہم کرنے والے ہول سیلرزکیلئے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح2 اعشاریہ 5فیصد سے کم کر کے1 اعشاریہ 50 فیصد مقرر کر دی۔ دالیں درآمد کرنے والوں کیلئے بھی ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 2 اعشاریہ 50 فیصد سے کم کر کے1 اعشاریہ 50فیصد مقرر کر دی گئی ہے اور یہ سہولت30جون 2020 تک دستیاب رہے گی۔