04:03 pm
اسلام آباد،  الگ الگ واقعات میں 15سالہ دوشیزہ او ر ایک ٹیکسی ڈرائیور  اغواء

اسلام آباد، الگ الگ واقعات میں 15سالہ دوشیزہ او ر ایک ٹیکسی ڈرائیور اغواء

04:03 pm


ٓاسلام آباد(  آن لائن )  وفاقی دارلحکومت میں    دو مختلف واقعات میں  ایک  15سالہ لڑکی کو بدفعلی کی خاطر   اور   ا  یک ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا  ء کرلیا گیاہے ۔ پولیس نے دونوںواقعا ت کی ایف آئی آرز درج کرکے   تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں  تھانہ کھنہ  کی حدود میں سوہان کے علاقے سے 15سالہ لڑکی (ر ) کو نامعلوم ملزمان نے  اغو اکرلیا۔  لڑکی کے والد   قادرخان نے تھانہ کھنہ میں  رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہمیری
15سالہ بیٹی روبینہ بی بی کو کسی نامعلوم نے زنا ء کی خاطر اغوا کر لیاہے۔ میری بیٹی گھر سے باہر سوداسلف لینے گئی اور واپس نہ آئی۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ کھنہ نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء دوسرے واقعہ میں تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے چٹھہ بختاور سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی اغوا کرلیاگیا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ میرا بہنوئی ناز خان اپنی ٹیکسی لے کر مزدوری کے لئے گیا اور واپس نہ آیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ۔ واضح رہے کہ دونوںواقعات میں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔لڑکی کے اغواء کے مقدمے کے تفتیشی غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس مغویہ کی تلاش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ جلد ہی ملزمان گرفتار ہوجائیں گے اور مغویہ بھی برآمد کر لی جائے گی