04:30 pm
کورونا وبائ: ڈنمارک سے 31 افراد کی گجرات  آمد، عوام میں  خوف و ہراس  پھیل گیا

کورونا وبائ: ڈنمارک سے 31 افراد کی گجرات آمد، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

04:30 pm


گجرات (آن لا ئن )گجرات موضع کلیوال سیداں میں ڈنمارک سے 31 افراد کی آمد،شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے لاک ڈاون میں مزید سختی کر دی ۔ٹرامہ سینٹر کے ایم۔ایس ڈاکٹر عابد مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ کلیوال سیداں پہنچے ۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں ڈینمارک سے آئے ہوئے  31 افراد بغیر کسی چیکنگ کے اور بغیر ٹیسٹ کرائے کلیوال پہنچ گئے ۔ایم۔ایس ڈاکٹر عابد مجید کو جیسے ہی پتا چلا وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اور پولیس کی بھاری نفری لے کر کلیوال
سیداں پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے تمام افراد کے بلڈ سیمپل لیے اور ان کو ان ہی کے گھر میں ہی بند کر دیا گیا ۔جیسے ہی شہر میں اطلاع ملی پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ناکے لگا دیے اور نفری میں اضافہ کر دیا ۔یہ حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ 31 افراد بغیر کسی ٹیسٹ اور چیکنگ کیے لالہ موسیٰ پہنچ گئے ۔جب تک ان افراد کی رپورٹ نہیں آئیں گی پولیس کی بھاری نفری ان کے گھر کے باہر پیرا دے گی ۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے اسی گائوں میں ایک خاتون فوت ہوئی ہے اور یہ پتا نہ چل سکا کہ اس خاتون کی موت کیسی ہوئی