04:58 pm
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ

04:58 pm


اسلام آباد(آن  لائن) کورونا وائرس کے باعث متاثر دیہاڑی دار طبقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت  وزیراعظم  نے  کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اور مستحق افراد تک مدد پہنچائے گی،آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگرزفورس کو متحرک کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے پلان ترتیب دے دیا ہے ۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائیگا۔مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔جبکہ ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔"احساس" اسکور کارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی۔ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔ ٹائیگرز فورس احساس پروگرام کے ذریعے مزدوروں اور مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی،آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگرزفورس کو متحرک کیا جائے گا،ٹائیگرز فورس میں شامل نوجوان احساس پروگرام کے سکور کارڈ پر پورا اترنے والے مستحق افراد کی نشاندہی کریں گے۔