07:39 am
چینی بحران رپورٹ:عہدے سے ہٹائے گئےاہم وزیر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

چینی بحران رپورٹ:عہدے سے ہٹائے گئےاہم وزیر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

07:39 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی بحران رپورٹ پر عہدے سے فارغ ہونے والے شہزاد ارباب دوربارہ کابینہ میں شامل، وفاقی وزیر کاعہدہ دیا جائے گا۔ دی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بحران پر مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب کو کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس باع انہیں معاون خصوصی وزیراعظم کا عہدہ دیئے جائے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین سے وابستی کے باعث
نہیں ہٹایا گیا بلکہ وزیراعظم عمران خان بابر اعوان کو کابینہ میں لانا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ شہزاد ارباب کو مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کو چینی بحران سے جوڑا جا رہا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی تھی ، اعظم سواتی، خسروبختیار ،حماد اظہرسمیت دیگر کی وزارتیں اور محکمے تبدیل کردیے گئے، ارباب شہزاد سے مشیر وزیراعظم کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔جبکہ بابر اعوان کو مشیر بنا دیا اور خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بابراعوان پارلیمانی امورکا مشیرمقرر کردیا ہے۔ سید فخرامام کو وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی لگا دیا گیا۔ مخدوم خسروبختیار وزیراقتصادی امور ہوں گے۔ اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول اور حماد اظہرکو وزیر صنعت لگا دیا گیا۔ ایم کیوایم کے امین الحق کو وزیربرائے ٹیلی کام مقرر کردیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ ہاشم پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چینی کے بحران پر فارغ ہونے والے سب سے پہلے وزیر کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔