10:24 am
 احساس پروگرام کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 20 افراد بھی زخمی ہو گئے، جانی نقصان کی بھی اطلاعات

احساس پروگرام کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 20 افراد بھی زخمی ہو گئے، جانی نقصان کی بھی اطلاعات

10:24 am


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) احساس پروگرام میں رقم لینے کے لیے آںے والی خاتون جاں بحق ہو گئی ملتان میں احساس پروگرام کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 20 افراد بھی زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو بتایا 
کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں نقد امداد تقسیم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے پھیلائو سے بچنے کیلئے تقسیم کی جگہوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار مستحق خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔حکومت نے اس مقصد کیلئی144 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ تاہم اس دوران ملتان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران ایک خاتون کلچ کر جاں بحق ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کےدوران بھگدڑ مچی ہے۔جس سے بیس افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیر اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا میں مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ مستحقین کو امدادی رقم دی جا رہی ہے جس کے لئے صوبے بھر میں 3600 پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مستحق افراد ایس ایم ایس وصولی کے بعد متعلقہ سنٹر کا دورہ کرے جس کا پتہ ایس ایم ایس میں دیا ہو۔