06:34 pm
جہانگیر ترین کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش

جہانگیر ترین کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش

06:34 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صحافی عبدالقادر نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ہے، عمران خان ملنے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں عبدالقادر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے،رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ، جہانگیر ترین عمران خان سے تفیصلی بات کرنا چاہتےتھے، تاکہ خود کو اس 
سارے معاملے سے کلیئر کر سکیں۔ عمران خان نے ملاقات سے انکار کر دیا ۔ عبدالقادر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کاکوئی رہنما کسی چینل پر جہانگیر ترین کے سامنے آنے کو تیار نہیں اور انہیں نظر انداز کررہے ہیں۔عبدالقادرکا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے متعلق کابینہ کو ا عتماد میں لیا اور جہانگیر ترین کے کردار پر اظہار افسوس بھی کیا۔ان کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف اس لیئے جہانگیر ترین کی حمایت نہیں کر رہے کیونکہ وزیراعظم نے ایجنسیوں کے ڈیٹا کے مطابق فیصلہ لیا۔ اور رہنما عمران خان کی ناراضگی سے ڈرتے ہوئے جہانگیر ترین کو سپورٹ نہیں کررہے۔واضح رہے آٹے چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے غیر معمولی اقدامات اور تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں میں جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جانے والے وزراء ،بیوروکریٹس اور پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے اینٹی ترین لابی کی جانب سے وزیراعظم پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے جب کہ یہ کوشش بھی کی جارہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے گئے 300 ارب روپے مالیت کے وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام پر نظر ثانی کر کے اس میں ترامیم کر ائی جائیں۔پاکستان تحریک انصاف اور اور حکومت کے باخبر افراد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں موجود جہانگیر ترین مخالف لابی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تجویز دی ہے کہ جس طرح جہانگیرترین نے لابنگ کرکے چینی ایکسپورٹ اور سبسڈی کے فیصلے کرائے اور ویسے ہی انہوں نے اپنے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر تعینات کرایا،لہذا ان کو ہٹایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟