08:09 pm
جہانگیر ترین عمران خان کےخلاف ہو گئے ؟ ایسا بیان دیدیا کہ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

جہانگیر ترین عمران خان کےخلاف ہو گئے ؟ ایسا بیان دیدیا کہ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

08:09 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، 66 فیصد حلقوں میں ہمیں 20 فیصد بھی ووٹ نہیں پڑے تھے، ہم نے ویسے ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے رکھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں 
گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013کے الیکشن میں ہمیں بہت بری شکست ہوئی تھی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے تب ہی وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکتے کیونکہ ہمارے امیدوار سیاسی خاندانوں کے نہیں ہیں. انہوں نے کہا پاکستان میں الیکشن سیاسی خاندانوں سے جیتا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ 2018کے الیکشن میں ہمارے وہی امیدوار جیتے ہیں جو 2013کے الیکشن کے بعد پارٹی میں آئے تھے اور سیاسی خاندانوں سے ہیں. جہانگیر ترین نے بتایا کہ جب ہم پنجاب سے جیتے تو ہم نے شکر ادا کیا کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ ہم وفاق میں جیت بھی گئے تو پنجاب میں پی ٹی آئی نہیں جیت سکے گی. انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں زیادہ تر لوگ اسی لیے انکے خلاف ہیں کیونکہ انہوں نے سیاسی خاندانوں کو پارٹی میں لانے کی بات کی تھی اور پارٹی کے بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ میں نظریے کے خلاف ہوں. انہوں نے مزید بتایا کہ میں نےوزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ وزارتِ عظمی کی مالا کا ایک ایک موتی چن کے لانا پاڑتا ہے اور اس کیلئے ہم نئے لوگوں کو لے کر آیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سے امیدواروں کو وہ خود توڑ کر پی ٹی آئی میں لائے۔ دوسری جانب صحافی عبدالقادر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے،رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ، جہانگیر ترین عمران خان سے تفیصلی بات کرنا چاہتےتھے، تاکہ خود کو اس سارے معاملے سے کلیئر کر سکیں۔ عمران خان نے ملاقات سے انکار کر دیا ۔ عبدالقادر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کاکوئی رہنما کسی چینل پر جہانگیر ترین کے سامنے آنے کو تیار نہیں اور انہیں نظر انداز کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا