03:43 pm
بجلی، گیس کی بلز معاف کرنے کا منصوبہ، وفاق سندھ حکومت پر برہم

بجلی، گیس کی بلز معاف کرنے کا منصوبہ، وفاق سندھ حکومت پر برہم

03:43 pm

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو اقتصادی ریلیف پہنچانے کے ٍلیے مجوزہ قانون پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وفاق کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہ کرے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں صارفین کے ریلیف کے لیے 260 یونٹس یا اس سے کم بجلی
استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کا ماہانہ بل معاف کرنے اور اس سے زائد استعمال کرنے والوں کو بتدریج رعایت دینے کے لیے ایک آرڈیننس تجویز کیا تھا۔واضح رہے کہ وفاق کی ملکیت میں موجود بجلی کی 2 تقسیم کار کمپنیاں سکھر الیکٹرک سپلائی اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کے ساتھ ساتھ نجی ادارہ کے الیکٹرک صوبہ سندھ میں اپنی سروسز فراہم کرتا ہے