04:48 pm
کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا نعرہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے : پرویز ملک

کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا نعرہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے : پرویز ملک

04:48 pm


 لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے سرانجام خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سچے مسلم لیگی تھے ، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا انتقال پارٹی ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے وہ پارٹی کے لیے ایک مثال تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر
سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا نعرہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔عمران خان کا ورلڈکپ قوم کو اربوں ڈالر کا مقروض کرگیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عمران قوم سے معافی مانگیں اور سرینڈر کریں، چینی چور آٹا چور مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔جہانگیر ترین اور خسروبختیار نے وزیراعظم کی اجازت سے 100ارب کا ڈاکہ مارایہ پہلی حکومت ہے جو چوری اور کرپشن کی داستانیں فخر سے سنارہی ہیاور کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔جہانگیرترین اور خسروبختیار نے وزیراعظم کی اجازت سے 100ارب کا ڈاکہ مارا۔اتنے بڑے ڈاکے پر چیئرمین نیب کی خاموشی سوالات پیداکررہی ہے۔جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو قوم کا پیسہ اتنی جلد ہضم نہیں کرنے دینگے۔آٹا چور اور چینی چور عمران اور بزدار کے آج بھی دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہا ہے اور حکومتی لوگ مال بنانے میں مصروف ہیں۔