07:02 pm
جہانگیر ترین کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہو جائیں گے پھر۔۔۔چینی بحران میں نشانہ بننے والے کپتان کے

جہانگیر ترین کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہو جائیں گے پھر۔۔۔چینی بحران میں نشانہ بننے والے کپتان کے

07:02 pm

کراچی (ویب ڈیسک)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان وجیہہ ثانی کے پہلے سوال آٹا چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ، جہانگیر ترین کا انہیں ٹارگٹ کرنے کا الزام، کیا جہانگیر ترین کی صرف انہیں ٹارگٹ کرنے کی شکایت درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین انکوائری ہونے دیں اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہو جائیں گے
،جہانگیر ترین درست کہہ رہے ہیں انہیں چینی بحران میں نشانہ بنایا جارہا ہے، پی ٹی آئی سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں بادشاہت ہے۔سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی صرف انہیں ٹارگٹ کرنے کی شکایت کسی حد تک غلط ہے، جہانگیر ترین پہلے سے نشانہ تھے ان کیخلاف کارروائی کیلئے چینی بحران کی رپورٹ کو بہانہ بنایا جارہا ہے، زلفی بخاری کی بات درست ہے کہ جو شخص عمران خان کی ضرورت نہیں رہ جاتا اس کی اہمیت نہیں باقی رہتی ہے، عمران خان کو جنرل حمید گل نے پراجیکٹ کیا تھا، پہلے پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان میں ایک چیئرمین اور دوسرے صدر ہوں گے، جنرل حمید گل باہر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو ان کی چھٹی کروادی گئی تھی، عمران خان کے نزدیک کرپشن کوئی برائی نہیں ہے ، جہانگیر ترین کو جب ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا گیا وہ اس سے پہلے ہی شوگر مافیا کا حصہ تھے، عمران خان کیلئے کل زلفی بخاری کی ضرورت ختم ہوگئی تو اگلے دن زلفی بخاری کے معاملات بھی کھل جائیں گے، اس وقت عمران خان کی ضرورت جہانگیر ترین سے جان چھڑانا ہے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نئے نئے نیب سے ایسے کلیئر ہوئے کہ نہ انکوائری نہ پیشی ہوئی، ایسی خبریں ہیں کہ اندر سے رزاق داؤد اور باہر سے جہانگیر ترین نے گردن پر ہاتھ رکھ کر چینی پر سبسڈی لی، جہانگیر ترین انکوائری ہونے دیں اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو کلیئر ہوجائیں گے، جہانگیر ترین عمران خان سے فاصلہ رکھیں اور انکوائری پر فوکس رکھیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جہانگیر ترین درست کہہ رہے ہیں انہیں چینی بحران میں نشانہ بنایا جارہا ہے، جہانگیر ترین کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا ، یہ حکومت بہت بڑی وارداتیا ہے، عمران خان اپنی پوری زندگی کسی نہ کسی پر منحصر رہے ہیں، عمران خان کا وزیراعظم لیا جانا ریاست پاکستان کی بدقسمتی ہے، جہانگیر ترین کیخلاف صرف عمران خان نہیں بہت سے طاقتور لوگ ہیں، چند سال پہلے جہانگیر ترین کی ایک بہت بڑے آدمی سے دوستی تھی، اس بڑے آدمی نے ایک اور بڑے آدمی کیخلاف خوامخواہ اسکینڈل بنادیا، اُس بڑے آدمی کو نشان عبرت بنادیا گیا، اس دن سے جہانگیر ترین کی بدقسمتی کا دور شروع ہوا اور ان کا کئی اداروں میں عمل دخل صفر ہوگیا، سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ عمران خان کیلئے ایک پیغام تھا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا کیا فیصلہ آئیگا؟ فواد حسین چوہدری نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا کیا فیصلہ آئیگا؟ فواد حسین چوہدری نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

مولانا فضل الرحمٰن کا عمرا ن حکومت کیخلاف سازش کا اعتراف؟ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ، کھری کھری سنا دیں

مولانا فضل الرحمٰن کا عمرا ن حکومت کیخلاف سازش کا اعتراف؟ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ، کھری کھری سنا دیں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں