07:09 pm
بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والی، 4 جڑواں بچوں کی والدہ کرونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں

بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والی، 4 جڑواں بچوں کی والدہ کرونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں

07:09 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والی، 4 جڑواں بچوں کی والدہ کرونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں، وطن واپس آنے کے بعد 5 دن بعد ہی شبنم صادق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، گزشتہ 24 روز سے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس نے بیرون ملک سے وطن 
واپس آنے والی 5 بچوں کی ماں کی جان بھی لے لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شبنم صادق خاتون کے ہاں کچھ عرصہ قبل ہی 4 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی تھی۔ شبنم کچھ روز قبل جب پاکستان واپس آئیں، تو 5 روز بعد ہی ان کی جانب سے کروایا گیا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شبنم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔ شبنم 24 روز سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم اب وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ممالک سے واپس آنے والے کئی پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث پہلا جانی نقصان کا کیس بھی ایسے شخص کا تھا جو سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔ جبکہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے بیشتر کیسز ایران سے واپس آنے والے زائرین کے ہیں، جن کی اکثریت اس وقت بھی قرنطینہ میں ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تمام صوبوں اور مختلف علاقوں میں 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 4700 ہوگئی ہے۔ اسی طرح جان لیوا بیماری سے3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے جبکہ 727 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کرونا کسیز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں رپورٹ کیسز کی تعداد 2280 ہے، اسی طرح سندھ کے اعدادوشمار میں مریضوں کی تعداد 1214، خیبرپختونخوا 620، بلوچستان 220، گلگت بلتستان 215، اسلام آباد 118، اور آزاد کشمیر میں33 مریض ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی