04:41 pm
جہانگیر ترین کا شہباز شریف سے رابطہ

جہانگیر ترین کا شہباز شریف سے رابطہ

04:41 pm



لاہور(نیوز ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ رابطے تو ہو رہے ہیں تاہم جہانگیر ترین اپنا کاروبار بچائیں گے، جبکہ شہزاد ارباب تو بحال ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانا صرف ایک صورت میں ہی ممکن ہے جب لوگ حکومت سے تنگ آ جائیں ، اس وقت حکومت لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے جس کے بعد لوگ حکومت گرانے کا وقت مارچ کے بجائے اگست کی تاریخ دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ہارون رشید نے خواجہ برادران اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران نے چوہدری پرویز الہیٰ کو5 فون کئے ، پہلے پر جواب ملا کہ نماز پڑھ رہے ہیں، دوسرے میں بتایا گیا کہ قرآن مجید سن رہے ہیں۔پھر بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹ کیلئے ہسپتال گئے ہیں۔ ہارون رشید کاکہنا تھا ایک بار ایسا ضرور ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا میں نے فون نہ سنا ہو، تاہم پرویز الہیٰ نے ہمیشہ میرا فون سنا ہے، جس کے بعد مجھے شک وشبہ ہونے لگا۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران اپنی پارٹی سے ناراض ہیں۔ واضح رہے 11 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنماء چودھری پرویز الٰہی سے خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق نے ملاقات کی، جس میں خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، خواجہ برادران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پرویز الٰہی کی کاوشوں کو سراہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنماء چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ جس میں خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان