06:59 pm
(ن) لیگ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کیلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے ‘ہمایوں اختر خان

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایو ں اختر خان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکارہونے والوں کو مزید ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان کوروناوائرس کی وبا ء پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کیلئے صورتحال کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں
،مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کیلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہرلمحے معاشی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کورونا وائرس کے معیشت اور کمزور طبقات پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے سوچ بچار کر رہے ہیں ۔ حکومت کی دن رات کی کاوشوں کے باوجود اپوزیشن کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ۔ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیںبلکہ کندھے سے کندھاملا کر چلنے کا ہے کیونکہ سیاست کیلئے بڑا وقت پڑا ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مرکزی بینک کی جانب سے بھی متعدد اعلانات کئے گئے ہیںجو حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ مرکزی بینک کے اقدامات موجودہ حالات میں ضروریات پوری کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کو دورکرنے کے لئے ٹیکس ری فنڈز کی جلد سے جلد ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زرعی اور تعمیراتی شعبوںکو فعال رکھنے کے لئے بھی عملی اقداماتاٹھائے گئے ہیں ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مایوس نہیں اور انشا اللہ ہم اس کڑے وقت سے سرخرو ہو کر باہر نکلیں گے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے