02:02 pm
ٹاپ کلاس لوگوں کی ٹیم تھی، قیامت تک ایسی ٹیم نہیں ملے گی، ڈاکٹر عبدالقدیرنے کن لوگوں کے بارے میں اتنی بڑی بات کہہ دی ،جانیں

ٹاپ کلاس لوگوں کی ٹیم تھی، قیامت تک ایسی ٹیم نہیں ملے گی، ڈاکٹر عبدالقدیرنے کن لوگوں کے بارے میں اتنی بڑی بات کہہ دی ،جانیں

02:02 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی گفتگو کی، پروگرام میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈاکٹر عبدالقدیر اور انکی ٹیم کو سلام پیش کیا گیا۔ جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا جیسی ٹیم بنی تھی ایسی اب کبھی نہیں بن سکتی، قیامت تک ہمارے جیسی ٹیم نہیں بن سکتی۔ اللہ نے صلاحیت دی تھی کہ میں نے بیس ایسے قابل افراد چن کر ٹیم بنائی۔ جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔میں نے بیس ٹاپ کلاس لوگوں کی ٹیم جمع کی تھی۔ مجھے خوشی ہے اور میں فخر
محسوس کرتا ہوں کیونکہ جومیری ٹیم تھی اس سے بہتر ٹیم اس ملک کو کبھی بھی نہیں ملےگی۔انہوں نے کہا کہ جہاں ستر سال کے بعد سائیکل نہیں بنتی، سوئی بھی نہیں بنتی آج تک وہاں چھ سات سال میں ایٹم بم بنادینا معمولی کام تو نہیں تھا، انہوں نے کہا اب جو دعوے کررہے ہیں یہ وہ جاہل ہیں جن کو بس یہ پتا تھا کہ امریکا نے پلوٹینیم اور یورینیم کی دو ٹیکنالوجی استعمال کی ہیں،ان کو یہ پتا نہیں تھا سینٹی ویٹ ٹیکنالوجی کیا ہے، ان کو لگتا تھا مکھن بنانے کی بات کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ انہوں نے دس دسمبر انیس سو چوراسی کو ہی جنرل ضیاء الحق کو خط ہی بتادیا تھا وہ ایٹم بم بنانے کیلئے تیار ہیں، ہم نے کہا تھا ایک ہفتہ دیں ہم ایٹمی دھماکا کردیں گے۔میزبان ندیم ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے کتاب لکھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کتاب نہیں لکھ رہے، لکھیں گے تو بہت سارے راز افشاں ہوجائیں گے، جو بہت دلچسپ بھی ہیں۔ دوسروں پر دباؤ بڑھے گا انہیں ٹینشن ہوگی۔اس لئے سوچا کتاب نہ لکھی جائے۔میزبان ندیم ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے ان کی صحت اور لاک ڈاؤن میں معمولات زندگی سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے بتایا کہ بس گزارا چل رہاہے، کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں گھر میں چہل پہل رہتی ہیں، اہلیہ ہیں بلیاں ہیں ، کھڑکیوں میں بندر آجاتے ہیں ان کو کھلانے پلانے سے وقت اچھا گزر جاتا ہے، کتابیں پڑھ لیتا ہوں، پڑھائی لکھائی میں لگا رہتا ہوں، ٹیکنالوجی پر آرٹیکل لکھنے اور پڑھنے پر وقت لگ جاتا ہے۔ دوستوں کے فونز آجاتے ہیں کراچی لاہور دیگر شہروں سے، میں اور میری بیگم دونوں خود کو مصروف لگتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ فزیوتھراپی روکی ہوئی ہے ڈاکٹرز نے کرونا کی وجہ سے آنے کا منع کیا ہے، کرونا کا معاملہ گزر جائے پھر بلائیں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملکی تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت اچھا پڑھا ہے، آج کل تو لنڈا بازار لگا ہوا ہے کسی کو کچھ آتا نہیں۔ پروگرام میں ڈاکٹرعبدالقدیرکے ساتھ انکی اہلیہ کی ڈیڑھ ہفتے پہلے کی تصویر بھی دکھائی گئی