02:40 pm
پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل بند ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل بند ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

02:40 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل یوٹیوب چینل " پی ٹی وی ہوم " کاپی رائیٹ قوانین کی مستقل خلاف ورزی کی  وجہ سے بند ہوگیا تاہم پی ٹی وی کی انتظامیہ کے پاس کاپی رائیٹ کلیم کیخلاف اپیل کیلئے کچھ ہفتے باقی ہے ۔ نیوزباکس کے مطابق جب مقامی میڈیا نے رابطہ کیا تو پی ٹی وی کے ایم ڈی عامرمنظور  اس معاملے سے باخبر نہیں تھے اوربعد میں کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کو 
دیکھے گا۔ پی ٹی وی کے اسلام آباد میں آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود نے بتیا کہ وہ پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب چینل کی بندش سے باخبر ہیں اور ایک متبادل چینل بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایسے کئی ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور اس کے سٹیلائیٹ چینل پر نشر ہوئے لیکن پی ٹی وی کے پاس ان ڈراموں کے ڈیجیٹل رائیٹس نہیں ہیں،کاشف مسعود نے مزید بتایا کہ وہ متعلقہ لوگوں سے رابطے میں ہیں ، گوگل سے بھی رابطہ کیا اور یقین ہے کہ پی ٹی وی ہوم کا یوٹیوب چینل جس پر چار لاکھ سے زائد سبسکرائبر تھے، بحال ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ ڈرامہ " جانبار" اور "آنگن" کیساتھ آیا اور کاپی رائیٹ کی وجہ سے ڈاٹ ریپبلک میڈیا کی سٹرائیک پر پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل پی ٹی وی ہوم چینل بند ہوگیا۔