03:30 pm
آمنہ عثمان کاشوہر سے طلاق لینے کافیصلہ

آمنہ عثمان کاشوہر سے طلاق لینے کافیصلہ

03:30 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ۔۔ ،اس شخص نے میرا سب کچھ بیچ دیا اور میری ایک ایک چیز عظمیٰ خان کے پاس چلی گئی ہے”- آمنہ عثمان پاکستان جیسے ملک میں طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ، صرف اسلئے 13 سال اپنا گھر لگاتار بچانے کی کوششیں کیں، میں نے چار پانچ بار وارننگز دیں، درمیان میں ایک بار عظمیٰ خان سے رابطہ ٹوٹا، اسکے بعد مجھے امید ہوئی کہ اب میرا شوہر ٹھیک ہوگیا ہے
۔ہم مشرقی عورتیں ہر ممکن کوشش کرتی ہیں اپنے بچے کی خاطر اپنا گھر بچانے کیلئے اور اپنے ماں باپ کی عزت کی خاطر جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ اسلئے میں نے اپنے شوہر کو ایک اور موقع دیا کہ اب میرا شوہر میرے ساتھ اچھا ہوگیا ہے۔اسکے باوجود میرا پورا گھر، میری ساری جائیداد، میری گاڑیاں یہاں تک کہ میرا زیور، میری بہت سے ذاتی قیمتی چیزیں میں نے بیچیں کیونکہ میرے شوہر نے مجھے کہا کہ اس پر کرائسز ہے، میں نے اسکی مالی مدد کیلئے اپنی ایک ایک چیز بیچی، مجھے کیا پتہ تھا کہ میری ایک ایک چیز آہستہ آہستہ وہ عظمیٰ خان کے پاس جارہی ہے۔یہ لڑکی (عظمیٰ خان) میری کروڑوں کی جائیداد کھاچکی ہے۔ اس اس نہج پر پہنچ چکی ہوں کہ میں طلاق لے رہی ہوں لیکن میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔آمنہ عثمان نے اپنے سسرال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسرال والے بہت اچھے ہیں اور اس پورے معاملے میں انہوں نے میری بہت سپورٹ کی ہے، اپنے بیٹے کو کوئی سپورٹ نہیں کیا۔ اس لڑکے کے ساتھ اس وقت کوئی نہیں ہے اور اسکا جو حال ہوا ہے اسکا بھی عظمیٰ خان سے کم حال نہیں ہوا۔