04:08 pm
پی ٹی آئی رہنماء کی طبعیت ناساز۔۔ کرونا کا خدشہ

پی ٹی آئی رہنماء کی طبعیت ناساز۔۔ کرونا کا خدشہ

04:08 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو کرونا کی علامات ظاہر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ابرار الحق نے علامات ظاہر ہونے کے بعد کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر نے
ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطاً خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے۔ان سے ملنے والے لوگ احتیاطی قدم اٹھالیں۔ابرار الحق نے اپیل کی کہ جن لوگوں نے ان سے ملاقات کی ہے جن میں گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی شامل ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔