04:17 pm
ایٹم بم ضیاء دور میں مکمل اور نواز شریف دور میں دھماکے کئے گئے،اعجاز الحق

ایٹم بم ضیاء دور میں مکمل اور نواز شریف دور میں دھماکے کئے گئے،اعجاز الحق

04:17 pm


اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ  ایٹم بم ضیاء دور میں مکمل اور نواز شریف دور میں دھماکے کئے گئے،دھماکوں سے خوفزدہ ہو کر ملک سے بھاگنے والا بھی کریڈٹ لے رہا ہے، جن لوگوں کو ایٹم بم کے اسپیلنگ تک نہیں آتے وہ 28 مئی کے دھماکوں کا کریڈٹ  لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔اتوار کے روز سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ دار کابینہ میں موجود ایک وزیر
جو 28 مئی 1998 کو دھماکوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستان سے بھاگ گئے تھے، حیرت ہے کہ وہ اب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی بنیادوں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ اپنی ویڈیو دیکھ لیں تو یاداشت واپس آ جائے گی پاکستان کا ایٹم بم ایک معجزہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہر سال پاکستان کو یورینیم کی افزدوگی میں اضافے سے استثنیٰ دینے پر مجبور ہوچکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹم بم ضیائ� الحق کے دور میں مکمل ہوا اور نوازشریف دور میں دھماکے کیے گئے۔