04:26 pm
اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کاایجنڈا لے کر چل رہی ہیں:عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کاایجنڈا لے کر چل رہی ہیں:عثمان بزدار

04:26 pm


 لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیںانسداد کرونا کا نہیںبلکہ کرپشن بچانے کاایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔ کورونا جیسے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست کر کے اپوزیشن رہنماؤں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل نہیں ۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے اور وزیراعظم
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ہم پہلے بھی متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اورکھڑے رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں ، نہ آئندہ ہوں گی۔ وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں اور یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت خالی نعروں یا دعوئوں سے نہیں ہوتی۔ مشکل وقت میں لندن کی فضائوں کی سیر کرنے والوں کو قوم جان چکی ہے۔یہ عناصر ہمیشہ عوام کو تنہاچھوڑ کر باہر گئے اور آج عوام نے ان عناصرکے دوغلے چہروں کو پہچان لیا ہے ۔