09:35 am
کرونا کاوار جاری ، خاتون صحافی غریدہ فاروقی بارے انتہائی افسوسناک خبر

کرونا کاوار جاری ، خاتون صحافی غریدہ فاروقی بارے انتہائی افسوسناک خبر

09:35 am



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا کاوار جاری ، خاتون صحافی غریدہ فاروقی بارے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسی باعث کئی معروف شخصیات اور صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کئی صحافی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ غریدہ فاروقی بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئی 
ہیں۔ غریدہ فاروقی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔جس کے بعد فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کر چکی ہوں۔ یہ بیماری ایک حقیقت ہے اور اس سے متاثر ہو جانا کوئی شرم کی بات نہیں۔ غریدہ فاروقی نے لوگوں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ ۔قبل ازیں معروف خاتون اینکر ماریہ میمن کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، ان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، اب ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جو مثبت ہے: ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔ اب ہفتے کے روز انہیں ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق وہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ ماریہ میمن کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ماریہ میمن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں۔ اگر تشخیص ہو تو خود کو قرنطینہ کر لیں اور لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق ضرور آگاہ کریں۔