09:58 am
علامتیں نہ ٹیسٹ، کراچی میں نوجوان لڑکی کو موت کے بعد کورونا کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا، پھر کیا ہوا ، جانیں

علامتیں نہ ٹیسٹ، کراچی میں نوجوان لڑکی کو موت کے بعد کورونا کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا، پھر کیا ہوا ، جانیں

09:58 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) علامتیں نہ ٹیسٹ، کراچی میں نوجوان لڑکی کو موت کے بعد کورونا کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالانہ کوئی ٹیسٹ ہوا نا ہی علامات پائی گئیں، اس کے باوجود کراچی کے علاقے کورنگی کے اسپتال نے لڑکی کے انتقال کے بعد اسے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا۔ اہلخانہ کے مطابق اسپتال کی مبینہ غفلت نے گھر کے افراد سمیت محلے کے مکینوں کے لیے مشکل کھڑی کر دی۔ اسپتال کے مبینہ غلط سرٹیفیکیٹ کی وجہ سے سرد
خانے نے میت رکھنے سے انکار کر دیا۔ اہلخانہ کے مطابق معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی گاڑیاں متوفیہ کے گھر کے باہر پہنچ گئیں۔ جس کی وجہ سے ان کے لیے صورتحال کو سنبھالنا مزید مشکل ہو گیا۔ متوفیہ کلثوم کے اہلخانہ نے کورنگی میں واقع چنیوٹ اسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہیں حقائق بتا کر غلط ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا معاملہ بتایا تو طبی مرکز کی انتظامیہ نے نیا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔