05:13 pm
رحمان ملک نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ، سینتھیا ڈی ریچی نے 11منٹ کی ویڈیو جاری کر دی ، بچے نہ دیکھیں ، ویڈیو لنک میں

رحمان ملک نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ، سینتھیا ڈی ریچی نے 11منٹ کی ویڈیو جاری کر دی ، بچے نہ دیکھیں ، ویڈیو لنک میں

05:13 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینتھیا ڈی ریچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر انتہائی غلیظ الزام لگا دیا، 2011میں رحمان ملک نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،
ایسا کہنا ہے سینتھیا ڈی ریچی کا ۔ انہوںنے مزید کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں :
واضح رہے کہ پی پی پی کی سابق سنیٹر سحر کامران نے ڈی جی ایف آئی اے ،سیکرٹری خارجہ ،ڈی جی آئی ایس آئی کو امریکی خاتون سینتھیا ڈی ریچی کے حوالے سے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے امریکی خاتون کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی شروع کرنے اور اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا کہا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے نامناسب سر گرمیاں کر رہی ہے جس کا مقصد ان لوگوں میں طیش پیدا کرنا ہے جو محترمہ بے نظیر بھٹو کا احترام کرتے ہیں ، محترمہ شہید دو بار ملک کی وزیر آعظم رہ چکی ہیں،جہاں تک انھیں علم ہے کوئی بھی غیر ملکی جو ملک کے اندر ہو وہ نگرانی میں ہو تا ہے ،وہ پوچھنا چاہتی ہیں ،سنتھیا کی ملک میں قیام کا مقصد کیا ہے اور وہ کس حیثیت میں پاکستان میں رہ رہی ہیں ،عوام کو اشتعال دلانے سے اس کا کیا مقصد ہے ،،ملک میں موجود مشکوک کرداروں کی موجودگی کے بارے میں سرکاری پالیسی کیا ہے ؟