07:59 am
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنا ہے یا نہیں ؟ صوبائی حکومت نے شاندار اعلان کردیا،ٹینشن ختم

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنا ہے یا نہیں ؟ صوبائی حکومت نے شاندار اعلان کردیا،ٹینشن ختم

07:59 am

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کورونان وائرس کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے طلباء کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے، بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ
سمری منظور کی ہو۔چیئرمین پروفیسر یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں، جنہیں فوری دور کر لیا جائے گا، قانونی سقم دور کر کے فوری طور پر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔