05:12 pm
پی آئی اے کے ملتان آنے والےطیارے کوسکھر ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا

پی آئی اے کے ملتان آنے والےطیارے کوسکھر ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا

05:12 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی  بشکک سے ملتان آنے والی ایک پرواز کو خراب موسم کے باعث سکھر اتا ردیا گیا ہے۔ پرواز میں سینکڑوں مسافر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بشکیک سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9514کو سکھر اتار دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث اتاری گئی پرواز میں سینکڑوں مسافر سوار ہیں۔
ائیر پورٹ منیجر کا کہناہے کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی پرواز کوملتان روانہ کردیا جائے گا۔ پرواز پی کے 9514بشکیک سے ملتان آرہی تھی کہ خراب موسم کے باعث اسے سکھر کے ائیر پورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سکھر ائیر پورٹ پر اتارے گئے طیارے کے مسافر جہاز میں ہی سوار رہیں گے۔