05:16 pm
شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

05:16 pm


شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث لکڑی سے تعمیر ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ گھر کے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق شیخو پورہ میں بارش اور طوفان بادو باراں کے باعث لکڑی سے بنے ایک گھرکی چھت گرگئی جس کے نیچے دب پر دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں اسی گھر کے تین افراد زخمی بھی ہو گئے۔اسی طرح عارف والہ میں بارش کے باعث 
زیر تعمیرایک مسجدکی دیوار ایک مکان پر گر گئی ۔اس حادثے میں بھی دوبچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر دیپالپور میں موسلادھار بارش کے باعث شہر میں بجلی اور مواصلات کا نظام پچھلے کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔