05:59 pm
آٹے کی قیمت پر عملدرآمد کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرار جمع

آٹے کی قیمت پر عملدرآمد کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرار جمع

05:59 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی مارکیٹوں میں آٹے کے تھیلے کی 850روپے کی بجائے 1100روپے میں دستیابی کےلئے پنجاب اسمبلی میں قراد داد جمع کروادی گئی ہے۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔آٹے کی نئی قیمت سے متعلق پنجاب کابینہ کے فیصلے پر عمل نہ ہو رہا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850روپے
صرف کاغذات تک محدودہے۔ مارکیٹ میں آٹے کا تھیلے کی 1100روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔عیدالفطر سے قبل فلور ملز کا 20کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں مل رہا تھا۔ جو چھلانگیں لگاتا 1035 روپے تک جا پہنچاگیا ہے۔بعض برانڈ تو 1100 روپے میں بھی فروخت ہورہے ہیں۔حکومت آٹے کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرائے۔عوام کو فلورز ملز مالکان کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے