06:05 pm
 عاصم سلیم باجوہ نےگوادر پورٹ کی جلد تکمیل کی خوشخبری سنا ڈالی

عاصم سلیم باجوہ نےگوادر پورٹ کی جلد تکمیل کی خوشخبری سنا ڈالی

06:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نےگوادر پورٹ کی جلد تکمیل کی خوشخبری سنا ڈالی ہے۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔ہفتہ کے روز  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ
کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔