01:58 pm
پی ٹی آئی کی تین انتہائی اہم شخصیات فنکشنل لیگ میں شامل

پی ٹی آئی کی تین انتہائی اہم شخصیات فنکشنل لیگ میں شامل

01:58 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر کئی اہم شخصیات دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہورہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کراچی سینٹرل کے پی ایس 126 یو سی 33 کے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محمد شہباز اور پی ایس 127 کے پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج عبدالخالق ، صدر ارمان فیاض خان نے اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ میں شمولیت اختیار کرنے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے 
جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مزید فعال اور مظبوط ہوگی ، اور امید ہے کہ پیر صاحب پگارا کا امن کاپیغام گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام فنکشنل لیگ اور پارٹی سربراہ پیر صاحب پگارا سے والہانہ محبت کرتے ہیں یہ ہے وجہ ہے کہ مختلف جماعتوں کے کارکنان پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شامل ہورہیں ہیں۔