02:59 pm
سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا، صوبائی وزیرتعلیم

سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا، صوبائی وزیرتعلیم

02:59 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کےصوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہناہے کہ سکولوں کےحوالے سے گائیڈ لائنز دی جارہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہناہے کہ 15 اگست کو سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔انھوںنے کہا کہ سلیبس پر کام شروع کردیا گیاہے۔ ایک کلاس روم میں 20 سے 25بچے بیٹھ
سکیں گے۔ کوئی بچہ ماسک کے بغیر سکول داخل نہیں ہوسکے گا۔ دوبارہ سکولز کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا ،انھوںنے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے لاہور میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔