03:28 pm
شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین میں طلاق دے ڈالی

شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین میں طلاق دے ڈالی

03:28 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر نے اپنی بیوی کوچلتی ہوئی ٹرین میں طلاق دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سےگوجرانوالہ آتی ہوئی ایک ٹرین میں شوہر نے اپنی بیوی اور رتین بچوں کی ماں کو طلاق دے ڈالی۔ یہ اندوہناک واقعہ صارم برنی ٹرسٹ کے چئیرمین صارم برنی نےمیڈیا کو بتایا۔انھوں نے بتایا کہ خاتون ٹرین سے اتر کر
رکشے کی مدد لے کر ہمارے پاس آئی اور بتایا کہ جب ٹرین کراچی کے کینٹ سٹیشن پر رکی تو اس کا شوہر اسے کاغذات تھما کر یہ کہہ کر چلا گیا کہ وہ ابھی واپس آتا ہے۔ جب کافی دیر کے بعد وہ واپس نہ آیا تو اسے دوسرے مسافروں نے بتایا کہ اس کے شوہر کے اسے دیے گئے کاغذات طلاق کے ہیں۔ خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کا خاوند اسے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ خاتون کےجسم پر مارپیٹ کے متعدد نشانات پائے گئے۔تاہم اب صارم برنی نے خاتون کو مدد فراہم کردی ہے۔