05:00 pm
پنجاب کے 48ڈاکٹر مستعفی ہوگئے، استعفے منظور

پنجاب کے 48ڈاکٹر مستعفی ہوگئے، استعفے منظور

05:00 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی ایک اور انتظامی غفلت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے 48ڈاکٹرو ں نے استعفے دے دیے ہیں جنھیں منظور کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب  محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے 48ڈاکٹروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کے استعفوں کا منظور بھی کر لیا گیا ہے۔
مستعفی ہونے والوں میں میو اسپتال کے 14 ڈاکٹرز، الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے 2، ڈی جی خان اسپتال سے 4، سول اسپتال بہاولپور اور شیخ زید رحیم یار خان سے 2 ، جناح اسپتال سے 7، گورنمنٹ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال، سروسز اسپتال، لیڈی ایچی سن سے 2 ، 2 ، چلڈرن اسپتال لاہور سے 6، اور لاہور جنرل اسپتال سے 3 ڈاکٹرز مستعفی ہوئے، جب کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال ، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر نے عہدہ چھوڑا ہے۔ان ڈاکٹروں کے استعفوں کو منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ نئی تقرریاں کی جائیں گی