10:38 am
کپتان حکومت کو ایک اور دھچکا ، 13جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ، اس کے بعد کیا ہونےو الا ہے ، جانیں

کپتان حکومت کو ایک اور دھچکا ، 13جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ، اس کے بعد کیا ہونےو الا ہے ، جانیں

10:38 am

اسلام آباد ہاد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ہر دن 50سے 100کے قریب لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے تا حال ملک میں ایک لاک ڈائون کی سی صورتحال ہے جس کی وجہ شادی ہالز بھی ان دنوں بند پڑے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی شادی ہالز مالکان نے حکومت کو 13 جولاائی کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، ساڑھے 3 ماہ سے کاروبار بند ہے۔ حکومت دیگر کاروبار کی
طرح ہمارے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔ ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرشادی ہال ایسوسی ایشن لاہور محمد الیاس کا کہنا تھا کہ 13 مارچ کو میرج ہال اور کیٹرنگ کا کام سب سے پہلے بند کیا گیا۔ حکومت نے باقی تمام کاروبار کھول دیئے ہیں جہاں ایس او پیز پر عمل بھی نہیں کیا جا رہا، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارے کاروبار کو بھی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دی جائے ورنہ ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ صدر پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن خالد ادر یس کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا کاروبار تو کھول لیا ہے لیکن ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت شادی ہال کھولنے کی اجازت دے، ہم ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد کم بکنگ کرنے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں