11:57 am
نادانی یا بے وقوفی ، وفاقی وزیر نے پی آئی اے کو اربوں کا چونکا لگا دیا ،قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان

نادانی یا بے وقوفی ، وفاقی وزیر نے پی آئی اے کو اربوں کا چونکا لگا دیا ،قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان

11:57 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک طرف کورونا وائرس نے قومی ایئر لائن کو شدید نقصان پہنچایا تو دوسری جانب وفاقی کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے رہی سہی کسر پوری کر دی ۔۔ اس وقت پی آئی اے کو بڑے نقصان کا سامنا ہے۔وفاقی وزیرکے جعلی لائسنس کے بیان کے بعد یوری ممالک سمیت کئی ملکوں کو قومی ایئر لائنس کی پروازیں معطل کر دی ہیں ۔ حج آپریشن کی بندش، عمرہ سیزن متاثر ہونے اور پی آئی اے فلائیٹس پر یورپی یونین کی پابندی سے قومی ائیر لائن کا مالی خسارے میں 45 ارب روپے مزید بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق حج آپریشن کی بندش، عمرہ سیزن متاثر ہونے اور پی
آئی اے فلائٹس پر یورپی یونین کی پابندی سے قومی ائیر لائن کا مالی خسارہ کئی گناہ بڑھ چکا ہے۔ سعودی عرب سے پروازیں معطل ہونے پر 12 ارب روپے جبکہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی پابندی سے 33 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ یورپ اور مغربی ممالک کے لیے ہفتہ وار 32 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ قومی ائیر لائن صرف برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہی تھی۔ ان پروازوں کی معطلی سے مسافر وں کی دوسری ائر لائنز پر منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے آئندہ ہفتے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ چیف ایگزیکٹیو پی آئی اے نے اس سلسلے میں دفتر خارجہ سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفارتخانوں کے ساتھ با اثر تارکین وطن کو بھی قومی ائیرلائن کے آپریشن کی بحالی کے لیے متحرک کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں