12:23 pm
پنشن میں اضافہ ،پنشرز کو واجبات کب ملیں گے۔۔ بزرگ شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پنشن میں اضافہ ،پنشرز کو واجبات کب ملیں گے۔۔ بزرگ شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

12:23 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا کہنا ہےکہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔واضح رہےکہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔

تازہ ترین خبریں