12:57 pm
شدید گرمی کےبعد سندھ کی بادلوں کی د ھواں دھار انٹری

شدید گرمی کےبعد سندھ کی بادلوں کی د ھواں دھار انٹری

12:57 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) اندرون سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں مون سون نے دھواں دار انٹری ماری اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ کافی دیر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔شہر کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ
موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں