02:01 pm
ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں اضافے کا فیصلہ

ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں اضافے کا فیصلہ

02:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف شہروںمیں جانے والی بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اورکابینہ کمیٹی کو نان اے سی بسوں کے کرایے بڑھانے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 15فیصد اضافہ ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد کم ہوا تھا
تاہم گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا جس کے بعد اب محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔

تازہ ترین خبریں