02:21 pm
عظمیٰ کاردار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،پی ٹی آئی ذرائع

عظمیٰ کاردار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،پی ٹی آئی ذرائع

02:21 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی پنجاب اسمبلی رکنیت معطل ہونے کے بعد ان کی جانب سے معافی تلافی کی کوششیں بھی رائیگاں ثابت ہورہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو کال لیک ہونے کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی نےخاتون ایم پی اے عظمیٰ کاردار پر وزیراعلیٰ ہائوس، وزیراعظم ہائوس حتیٰ کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند کر نے کا فیصلہ ہے۔ اور اب ا ن کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ خاتون رکن اسمبلی سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ خاتون ایم پی اے کی معذرت اور
مصالحت کی کوششیں ناکام ہوتی جارہی ہیں۔ گزشتہ رروز عظمیٰ کاردار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں