03:09 pm
نیب عدالت کےسابق جج ارشد ملک کا برطرفی کے فیصلے کےخلاف اپیل فیصلہ

نیب عدالت کےسابق جج ارشد ملک کا برطرفی کے فیصلے کےخلاف اپیل فیصلہ

03:09 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطرف کیے جانے کے فیصلے کے بعدنیب عدالت کے سابق ارشد ملک نے ساتھی ججوں اور وکلا سے مشاور ت مکمل کر لی ہے اور انھوںنے بطور جج عہدے پربحالی کےلئے سروس ٹریبونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطرف کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سابق جج ارشد ملک ہائیکورٹ جوڈیشل سروس ٹربیونل میں بحالی کی اپیل کریں گے۔ جبکہ ریلیف نہ ملنے کی صور ت میں وہ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ بطور نیب جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو
العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں