03:52 pm
نئے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کے پیچھے خاور مانیکا کا ہاتھ تھا، ذرائع

نئے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کے پیچھے خاور مانیکا کا ہاتھ تھا، ذرائع

03:52 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوروز قبل جاوید غنی کو نیا چئیرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ جاوید غنی کو چئیرمین ایف بی آر کا عہدہ دلوانے میں خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا ہاتھ ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ جاوید غنی کا تعلق ایف بی آر کے شعبہ کسٹم سے ہے جبکہ خاور مانیکا بھی شعبہ کسٹم سے ہی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاویدغنی کی تعیناتی کامقصد جسٹس قاضی عیسیٰ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کروانا ہے۔اس کے علاوہ جاوید
غنی سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق سے بھی انتہائی قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ خاور مانیکا کے بارے میںذرائع نے بتایاہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی حکومتی اور وزارتی معاملات میں خاصا عمل دخل ہے۔ وہ حکومتی وزرا سے بھی ملاقاتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کو ملاقات کےلئے آئے خاور مانیکا کا کارڈ دکھایا گیا تو انھوںنے سب سے پہلے خاور مانیکا کو آفس میں بلوایا ۔خاور مانیکا اسد عمرسے بھی اپنے کسی دوست کے تبادلے کے سلسلے میں ہی ملے تھے۔

تازہ ترین خبریں