06:05 pm
انا للہ وانا الیہ راجعون باران رحمت ، زحمت بن گئی ، پاکستان کے اہم شہر میں بارش نے تباہی مچا دی ، 3 بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق

انا للہ وانا الیہ راجعون باران رحمت ، زحمت بن گئی ، پاکستان کے اہم شہر میں بارش نے تباہی مچا دی ، 3 بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق

06:05 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) باران رحمت ، زحمت بن گئی ، پاکستان کے اہم شہر میں بارش نے تباہی مچا دی ، 3 بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق ۔۔۔بارش کے دوران مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، کراچی میں بارش کے دوران دیواریں و چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوا ہے۔دوسری جانب ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 3 سال کی بچی جاں
بحق ہوئی ہے۔ کراچی میں ملیر سے آئی ائی چندیگر روڈ تک بادل خوب جم کر برسے۔ شہر میں نہ صرف پہلی بارش نے ہی انتظامیہ کی تیاریوں قلعی کھول دی بلکہ کے-الیکٹرک کے دعوے بھی دھر کے دھرے رہ گئے۔ مختلف سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تازہ ترین خبریں