05:02 pm
مائنس 160سے پورے کا پورا نظام ہی لپٹ جائے گا، شاہد مسعود

مائنس 160سے پورے کا پورا نظام ہی لپٹ جائے گا، شاہد مسعود

05:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی او ر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی پوزیشن اس وقت سب سے زیادہ کمزورہے اور وزیراعظم عمران خان سنجیدگی سے اسمبلیاں تحلیل کرنےکاسوچ رہےہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ مائنس ون والا فارمولہ اپوزیشن کےلئے بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مائنس 160کی باتیں کررہی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پورے کا
پورا نظام ہی لپٹ جا ئے گا ۔ایسی صورت میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتوں کے ارکان کو بھی گھرجانا ہوگا۔